ایم ایم اے انقلابی کارواں اور مورچہ ہے جوملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے بناہے۔سینیٹر سراج الحق

لاہور 16جولائی 2018ء
امیرجماعت اسلامی ومتحدہ مجلس عمل کے نائب صدر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عوام25جولائی کو اپنے گھر سے نکلیں اور جاگیرداروں کے اقتدار کا خاتمہ کریں، ایم ایم اے انقلابی کارواں اور مورچہ ہے جوملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے بناہے۔ سندھ کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں محبت اس بات کی نشانی ہے کہ سندھ میں انقلاب آنے والاہے ،جس میں مخلوق خدا عام شہری ،غریب کسان اورمزدور خوشحال ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شہید اللہ بخش پارک جیکب آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ایک ہی طبقہ ملک پر عرصہ درازسے قابض ہے، جو صرف پارٹیاں بدلتا رہتاہے ۔ ہم آپ کو انقلاب کی طرف بلاتے ہیں ہمیں موقع دیں انشاءاللہ اقتدارمیں آکر وسائل کی منصفانہ تقسیم ،تعلیم ،صحت مفت ،کارخانے کے مزدور کا کارخانے کے منافع میں حصہ ،کسان کا کھیت کے پیداوارمیں حصہ شامل کریںگے ،بیروزگارکو روزگار الاﺅنس دیاجائے گا ضعیف لوگوں کو بھی الاﺅنس دیںگے ،بے گھروں کو شیلٹر دیں گے ،انہوںنے کہاکہ بلاول نے مخلوط حکومت بننے کا کہاہے جس کے وزیر اعظم اس کے اپنے ابو آصف زرداری بنےں گے جبکہ آصف زرداری بلاول کو اگلا وزیر اعظم بناناچاہتے ہیں، کیا ان کے علاوہ پی پی میں کسی اورکی عزت نہیں اور ایسا کوئی نہیں جسے یہ منصب دیاجائے ،انہوںنے کہاکہ ٹی وی چینل پر کروڑوں روپے کے اشتہار میں جو چہرے دکھائے جارہے ہیں وہ 25جولائی کے بعد نظر نہیں آئیں گے سندھ میں قلندروںاور دولت مندوں کا مقابلہ ہے ا ن شاءاللہ قلندر جیتےں گے۔ انہوں نے جیکب آبادکی قومی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری ،صوبائی امیدوار دیدارلاشاری کے ہاتھ بلندکرتے ہوئے کہاکہ ان کو ووٹ دیں یہ نیک اورآپ میںسے ہیں ان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور ظالم کرپٹ ،لینڈ اور ڈرگ مافیاکا احتساب کریں۔انہوں نے کہاکہ 70سال سے ایک ہی طبقہ ملک پر مسلط ہے پی پی ہمیشہ سندھ پر مسلط رہی سندھ کے لوگوںنے پی پی کو ووٹ دیااورجاگیرداروں کو کندھوں پربٹھاکر ایوانوں تک پہنچایا ،اس محبت کے نتیجے میں سندھ کے لوگوں کو غربت ، بیروزگاری ملی ،زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پر تبدیلی ان کے بینک اکاﺅنٹس میں آئی جو آپ کے ووٹ لے کر ایوانوں میں گئے ،ان کی شوگر ملز میں اضافہ ہوا ان کی سات پشتوں کے لیے دولت جمع ہوئی عوام کے ہاتھ کیالگا عوام کے تن پر آج بھی پرانے کپڑے ہیں ان کے کتے مکھن کھاتے ہیں اورغریب کابیٹا کوڑے سے رزق ڈھونڈتاہے سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی ،کوئی کام نہیں ہوتا اللہ نے فرمایاہے کہ انسان کو میں نے بندگی کے لیے پیداکیا توپھر انسان جاگیرداروں کی غلامی کیوں کرتاہے قوم کو غلامی ،کرپشن،مہنگائی ،بیروزگاری اور مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لیے ایم ایم اے جدوجہدکررہی ہے ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ اس بار پورے سندھ میں پی پی دفن ہو جائے گی ۔کتاب کے نشان پر مہر لگاکر ظلم اور ظالم سے نجات حاصل کریں ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والے ناموس رسالت ﷺ اسلام شریعت ،ناموس صحابہ ،ٹوپی ،داڑھی اورغریب مظلوم کوعزت دیں جلسہ سے ممتازحسین سہتو ،ڈاکٹر اے جی انصاری،عبدالحفیظ بجارانی،دیدارلاشاری ،حافظ میر محمد بنگلانی ،محمد حنیف کھوسو ،صادق ملغانی ،حماد اللہ انصاری اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔#