قوم کو دوبارہ آمریت کے اندھیروں میں دھکیلنے سے بچایا جائے صاف شفاف الیکشن ہی ایک بہترین اور واحد آپشن ہے.سینیٹر سراج الحق

لاہور 14جولائی2018ء
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پچھلے دنوں پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہو نے والے اے این پی کے پی کے 78 کے امید وار ہارون بلور کے گھر جاکر ان کے چچا الیاس بلور اور ان کے بیٹے دانیال بلور سے تعزیت کی اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور امیدوارپی کے 76 بحر اللہ خان ایڈووکیٹ، امیدوار این اے 31 صدیق الرحمن پراچہ اور قائمقام امیر جماعت اسلامی پشاور ہدایت اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مرحوم کےلئے دعا ئے مغفرت اور متائثرہ خاندان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پشاور میں ہارون بلور ، بنوں میں اکرم درانی کے قافلے اور مستونگ میں سراج رئیسانی پر قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ 2018 کے عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات کو مو ¿خر کرانے کے حربے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے حالات کا تقاضا ہے کہ الیکشن مکمل شفاف اور غیر جانبدار ہوں یہی بات ملک و قوم کے بہترین مفاد میںہے ۔ حالات جیسے بھی ہوں الیکشن اپنے وقت پر ہو نے چاہئےں۔ قوم کو دوبارہ آمریت کے اندھیروں میں دھکیلنے سے بچایا جائے صاف شفاف الیکشن ہی ایک بہترین اور واحد آپشن ہے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں سرکاری ادارے قوم کو آگاہ کریں کہ حالیہ دھماکوں کے پیچھے کو ن نادیدہ قوتیں پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیںملک میں غیر یقینی صورتحال ہے اور ایک خوف اب بھی موجود ہے کہ بروقت الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ووٹرز کو بہتر ماحول ملنا چاہئے نگران حکومت اور متعلقہ تمام ادارے مکمل غیر جانب دار رہیں اس میں حکومت اور قوم دونوں کی بھلائی ہے ہمارا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ ایک کا نہیں کرپشن میں شامل تما م لوگوں کا بے لاگ احتساب ہو اور انصاف ہو تا نظر آئے ۔ احتساب کے بغیر کوئی ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا۔