متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل نے فاٹا کے لیے اتفاق رائے سے امیدوار فائنل کر لیے.مولانا فضل الرحمن

لاہور10 جولائی 2018ء
متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل نے فاٹا کے لیے اتفاق رائے سے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مطابق این اے 40 باجوڑ کے لیے سردار خان ، این اے 41 باجوڑ کے لیے قاری عبدالمجید ، این اے 42 کے لیے ملک سعید خان این اے 43خیبر کے لیے مفتی محمد اعجاز ، این اے 44 خیبر کے لیے شاہ فیصل آفریدی ، این اے 45 کرم ایجنسی کے لیے منیر اورکزئی ، این اے 47 اورکزئی کے لیے قاسم گل ، این اے 48 شمالی وزیرستان کے لیے مولانا مصباح الدین ، این اے 49 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا جمال الدین ، این اے 50 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا محمو د عالم اور این اے 51 ایف آر سرکل کے لیے مفتی عبدالشکور کے نام شامل ہیں ۔متحدہ مجلس عمل کے وہ امیدوار ان جو ایم ایم اے کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں ، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کے لیے ریٹائرمنٹ کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرادیں ۔ ایم ایم اے کی ممبر جماعتوں کے کارکنان ، ممبر ان اور عہدیداران متحد ہو کر ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں ۔