پاکستانی معاشرے میں علماءکاکردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔امیر العظیم

لاہور2جولائی2018 ء
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135لاہو راور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161سے متحدہ مجلس عمل کے امید وار امیر العظیم نے کہاہے کہ پاکستانی معاشرے میں علماءکاکردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔دینی تعلیم کے فروغ اور سیاست میں خدمت اور جرا ¿ت کی اعلیٰ ترین مثالیں ہمارے علماءہی نے قائم کی ہیں ۔2018کے انتخابات میں علماءکو اپنا قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔اتفاق ٹاﺅن میں علما ۔آئمہ مساجداور معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقہ میں مستند علماءکا ایک بورڈ قائم کریں گے اور دینی ،سماجی اورسیاسی معاملات میں اُن سے رہنمائی حاصل کرنے کے علاوہ مقامی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کو علماءاور معززین کی مشاورت سے حل کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم مقامی جھگڑوں میں پولیس کی مداخلت کو کم سے کم کریں گے۔امیر العظیم نے جوہر ٹاﺅن اور اعوان ٹاﺅن کے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی لوگوں ،دکانداروں اور ووٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں۔