متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب.مولانا فضل الرحمن

لاہور 2جولائی 2018
متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے کی سپریم کونسل کا اجلاس 4جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ کے مطابق اجلاس میں ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے قائد ین شریک ہونگے ۔ اجلاس دن گیارہ بجے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور انتخابی امور کا جائزہ لیا جائے گااور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور اس پر عمل درآمدکی رفتار پر بھی غور ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ الیکشن کمیشن ابھی تک اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ا لیکشن کمیشن انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکے ۔