منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا الیکشن سیل قائم کردیاگیاہے ۔لیاقت بلوچ

لاہور 27جون 2018ء
متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی نگرانی میں منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا الیکشن سیل قائم کردیاگیاہے ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ الیکشن سیل کے صدر ہوں گے جبکہ اظہر اقبال حسن ، نذیر احمد جنجوعہ ، علامہ ابتسام الٰہی، محمد خان لغاری ، علامہ ریاض درانی ، حافظ کاظم رضا ، سیدوقاص جعفری ،ملک رمضان روہاڑی ، محمد یوسف حیدر ، قیصر شریف اور شمس الدین امجد الیکشن سیل کے ممبران ہوں گے ۔