متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات سستی کرے گی . لیاقت بلوچ

لاہور20 جون 2018
جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں متحدہ مجلس عمل پاکستان کے نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے 2018 ءکے انتخابات میں انتخابی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی ۔ پشاور ، کراچی ، کوئٹہ ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں تاریخ ساز جلسے منعقد کرے گی ان جلسوں سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما ،مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر سراج الحق ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد علی نقوی ، شاہ اویس نورانی خطاب کریں گے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم ایم اے کا منشور قوم کی امنگوں کاترجمان اور ان کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ۔ سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے اپنے منشور سے روگردانی کی ہے جس کے سبب آج ملک بے پناہ مسائل کا شکار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آ کر بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات سستی ، عوام کو اشیائے خوردونوش پر سبسڈی ، صحت ، تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرے گی ۔ زراعت ، صنعت و تجارت پر خصوصی توجہ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط