متحدہ مجلس عمل انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھے گی۔معراج الہدی صدیقی

کراچی : متحدہ مجلس عمل سندھ کے نائب صدراور این اے 256سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی وخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔شریعت کانفاذاورنظریہ پاکستان کوفروغ دیکرشہداءاوربانی پاکستان قائداعظم ؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ایم ایم اے کے اتحاد سے کرپٹ ٹولاو سیکولرلابی سخت پریشان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ف ضلع وسطی کے امیرمفتی عبدالرشید اوران کے ساتھیوں سے ملاقات اور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔مقامی امیرزون پی ایس 130سے امیدوارنسیم احمد صدیقی،پی ایس125کے امیدوارمولانا عبدالباقی، جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم مولانا عبدالوحید اخوانی مفتی علی الزمان کشمیری ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔نارتھ ناظم آباد سے حلقہ این اے 256سے مجلس عمل کے نامزد امیدوارڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔علماءسمیت برادریوں اورزندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،دریں اثناءانہوں نے ایک حادثے میں فوت ہونے والے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدرخالدشاہ کے سوئم میں شرکت اورمرحوم کی مغفرت وپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔