متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا گجرات کا دورہ

گجرات:اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا گجرات کا دورہ ،مرکزی حسینیہ پہنچنے پر علمائ کرام اور جوانوں کااستقبال،صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین سبزواری،نائب صدر علامہ اشتیاق کاظمی اور جے ایس او کے مرکزی صدر برادر غضنفر عباس بھی موجود،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ایم ایم اے کے ضلعی صدر جناب قاری طارق سلیم ،انجمن حسینیہ کے صدر سید سرفراز جعفری ،سدا بہار فعال برادر سید الطاف کاظمی،جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے جوانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائ کرام اور تنظیمی احباب موجود،بیداری امت اور آزادی پاکستان کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا،پریس کانفرنس کی ،پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور امن امان،انتخابات،متحدہ مجلس عمل کے اھداف و مقاصد،پاکستان کی آزادی کے مقاصد اور پیغام پاکستان بیانیہ ،ملک میں امن و امان اور اتحاد بین المسلمین پر مفصل گفتگو کی-آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور قاریان قرآن بچوں اور دیگر مسابقے میں شریک نوجوانوں میں انعامات تقسیم کہیے –