متحدہ مجلس عمل کی بحالی تازہ ہوا کا جھونکا ہے: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ حالات میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی خوشگوار ہواکاجھونکاہے۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے سیکولر قوتیں خوفزدہ ہوچکی ہیں۔ دینی جماعتوں کا اتحاد ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔ غریب عوام کو درپیش مسائل کاحل صرف اور صرف ایم ایم اے کے پاس ہے۔ ہم ملک وقوم کو امریکی غلامی نجات دلائیں گے۔ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار میاں مقصود احمد، امیر اعلظیم اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیکولراور لبرلزطبقے کاراستہ نہ روکاگیاتوملک کے اسلامی تشخص کوشدیدخطرات لاحق ہوجائیں گے۔