لوٹوں کو ٹکٹیں دینے سے پی ٹی آئی ورکرز مایوس ہیں: اویس نورانی

لاہور : ترجمان متحدہ مجلس عمل و جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ ہم سیاست کو تجارت نہیں عبادت سمجھتے ہیں۔ لوٹوں کو ٹکٹیں ملنے سے پی ٹی آئی کے ورکرز مایوس ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں تحریک انصاف کی بے اصولی پوری قوم نے دیکھ لی ہے۔ تبدیلی کے ایجنڈے کا پول کھل گیا ہے۔ نگران حکومتوں نے ڈنڈی مارنے کی کوشش کی تو انھیں سخت ترین عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔