متحدہ مجلس عمل سودی نظام کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرے گی- سینیٹر سراج الحق

متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ چاہتی ہے، ایسا ںظام جس میں کسی غریب کا استحصال نہ ہو۔ عام آدمی کو تعلیم، علاج، روزگار اور انصاف جیسی بنیادی سہولتیں اس کی دہلیز پر ملیں۔
متحدہ مجلس عمل لوٹ مار کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردے گی۔ لٹیروں کا محاسبہ ہوگا، ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے۔
متحدہ مجلس عمل سودی نظام کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر کے ملک میں عشر و زکوۃ کا شرعی نظام رائج کرے گی۔
متحدہ مجلس عمل کی حکومت احتساب کا ایسا مضبوط نظام بنائے گی کہ کوئی بڑے سے بڑا صاحب اختیار بھی احتساب سے بچ نہیں سکے گا۔