متحدہ مجلس عمل عوامی، اسلامی اور انقلابی منشور دے گی- لیاقت بلوچ

متحدہ مجلس عمل عوامی، اسلامی اور انقلابی منشور دے گی، کتاب کے نشان پر پوری قوم کے پاس جائے گی اور قوم کا وقار بنے گی۔ اخلاص کی طاقت اللہ والوں کی سب سے بڑی طاقت ہے جو پیسے، جاگیرداری اورغنڈہ گردی کی جکڑ بندیوں کو توڑ دے گی-
آج کے اجتماع کے بعد متحدہ مجلس عمل کے کارکنان کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں، 2018 الیکشن پاکستان کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ ہر ووٹر کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔
متحدہ مجلس عمل ریاست اور سیاست میں توازن اور معاشی خوشحالی لائے گی، سود اور قرضوں کی لعنت ختم کرے گی، غریبوں کی حالت بدلے گی۔ آزاد خارجہ پالیسی اور اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات دے گی
ہم کشمیر، فلسطین، روہنگیا اور پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے پشتیبان ہیں۔ ہم غیر متنازعہ پانی کے ڈیم تعمیر کریں گے، نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ذریعے اقدامات کریں گے